نوازشریف کوانسانی ہمدردی کے تحت باہرجانے کی اجازت دی : یاسمین راشد
نوازشریف کوانسانی ہمدردی کے تحت باہرجانے کی اجازت دی : یاسمین راشد
تصویری ذریعہ-Google تصویر BY روزنامہ خبریں
لاہور(ویب ڈیسک) : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوعلاج کیلئے باہرجانے کی اجازت دی گئی لیکن نوازشریف کے علاج پر(ن) لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نون لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے ، ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج بھی شروع کردیا تھا اوران کے پلیٹ لیٹس بہترہورہے تھے لیکن نوازشریف کی شروع سے ہی باہر جانے کی نیت تھی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم بہت اچھے طریقے سے سروسز ہسپتال میں نواز شریف کاعلاج کررہے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے، انہیں آغا خان ہسپتال سے بھی علاج کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نےمسترد کردی، پھروہ شریف سٹی ہسپتال میں علاج کراناچاہتے ہیں، شریف سٹی ہسپتال کے بعد ان کے وکیل نے کہا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں ۔ وزیر صحت پنجاب نےکہا کہ نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کرکے گئے ہیں۔
0 Comments