افتخار شلوانی کی جگہ سہیل راجپوت کمشنر کراچی تعینات


تصویری ذریعہ-Google تصویر BY- سماء نیوز
سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کی جگہ 21 گریڈ کے افسر سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کر دیا۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے سہیل راجپوت کی بطور کمشنر کراچی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ افتخار شلوانی بھی 21 گریڈ کے افسر ہیں۔
سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ روشن علی شیخ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو سیکرٹری بلدیات تعینات کیا ہے۔
روشن شیخ کو لانڈھی ذبیحہ خانے کی 265ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر اسمال کاٹیج انڈسٹری کے نام الاٹ کرنے پر نیب نے حراست میں لیا تھا۔