بزرگوں کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام


    تصویری ذریعہ-Google تصویر BY- اب تک   
لاہور:(21 اگست 2020)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں،رخ حیات متعین کرنے کے لئے بزرگ شہریوں کے تجربے اور مشاہدات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بڑوں کی عزت اور احترام ہماری سرشت میں شامل ہے،بزرگوں کا احترام کرنے والے زندگی کے کسی موڑ پر ناکام نہیں ہوتے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ بڑوں اور بزرگوں کی خدمت مشرقی روایات کا خوبصورت پہلو ہے،بزرگوں کی عزت کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتے ہیں،خاتم النبین حضرت محمد نے بھی بزرگوں کے احترام اور خدمت کا حکم دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگوں اور بڑوں کے ساتھ بیٹھ کر ہمیشہ دلی سکون محسوس کرتا ہوں،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے،صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب میں سینئر سٹیزن کے لئے باہمت پروگرام شروع کیا گیا ہےجس میں تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ صوبہ بھر میں پینسٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔