زرتاج گل نے ضیاءالحق کی برسی کویوم پیدائش کہہ دیا

میں ن لیگ کے رہنماء جاوید لطیف کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں کیونکہ انکے پارٹی کے بانی کا یومِ پیدائش ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کے بیان پر میزبان ندیم ملک بھی چونک گئے، تصحیح کروا دی
فیچر ہاشمی کے ذریعہ امیجنگ سورس-گوگل امیج

اسلام آباد  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ضیاءالحق کی برسی کویوم پیدائش کہہ دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ’’میں ن لیگ کے رہنماء جاوید لطیف کو مبارک باد دینا چاہتی ہوں کیونکہ انکے پارٹی کے بانی کا یومِ پیدائش ہے‘‘۔ زرتاج گل کے تبصرے پر میز بان ندیم ملک بھی چونک گئے اور زرتاج گل کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ارے خدا کا نام ہے آج 17اگست ہے اس نے ضیاء الحق کے طیارے کا حادثہ ہوا تھا۔وزیر مملکت کی بات پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے جبکہ ن لیگ کے  رہنما میاں جاوید لطیف بھی حیران ہوگئے۔