سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیانیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 19ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نیب
ثناء اللہ کے ذریعہ امیجویج سورس-گوگل امیج
 |
اسلام آباد سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے۔
ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 19ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ اقبال میمن اور یونس قدوائی بھی پارک لین میں شیئرہولڈر تھے۔ یاد رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم 9 ستمبر کو عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔
اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردای آصفہ بھٹو سمیت پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف علی زرداری روسٹرم پرآئے حاضری لگائی اور دوبارہ نشست پر بیٹھ گئے۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے کہ ان کے مؤکل بیمار ہیں۔ عدالت بھری ہوئی ہے اگر کورونا ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا.جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آتے ہوئے انہیں بھی مشکلات پیش آئیں وہ اس معاملے کو انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔
عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ,عبدالغنی مجید اور انور مجید کو فردجرم کے لیے 9 ستمبر کو طلب کرلیا۔سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی۔عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلیے 20،20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل بیرسٹرجہانگیر جدون نے بتایا کہ ان کے مؤکل کواشہتاری قرار دینے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج ہے۔ وہاں سے فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے۔عدالت نے وکیل کی استدعا پرنوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی روکتے ہوئے قرار دیا کہ فیصلہ 25 اگست کو کیا جائے گا۔ |
| | | | |
0 Comments